ھفتہ 20 اپریل 2024

علی ظفر نے عروج فاطمہ کے ساتھ سندھی گیت ’الے‘ کا پرومو جاری کردیا

علی ظفر نے عروج فاطمہ کے ساتھ سندھی گیت ’الے‘ کا پرومو جاری کردیا

مقبول ترین بلوچی گانے لیلا او لیلا کی کامیابی کے بعد علی ظفر نے13 سالہ عروج فاطمہ کے ساتھ ایک بار پھر سندھی گانے الے کا پرومو جاری کردیا۔

علی ظفر کی جانب سے سندھی گیت الے کا پرومو گزشہ روز سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا۔

علی ظفر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بلوچی گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ اجرک پہنے رقص کرتے سندھی گانے الے کی پرومو ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو کیپشن میں علی ظفر نے درج کیا کہ ’لیلا او لیلا‘ کی مقبولیت کے بعد اس بار میں اور فاطمہ ’الے‘ گیت کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے جئے سندھ، جئے پاکستان اور اجرک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

علی ظفر نے ویڈیو میں مزیدبتایا کہ گانا رواں ماہ 26 نومبرکو ریلیز کیا جائے گا جب کہ ویڈیو میں ریپر عابد بروہی بھی نظر آئیں گے۔

علی ظفر  کی شیئر کی گئی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے جاری ہیں، ایک مداح نے لکھا ’انتظار نہیں  ہورہا‘ جبکہ صرف انسٹاگرام پر جاری پرومو کو ہی اب تک ایک لاکھ 70ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس علی ظفر نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی13 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے ساتھ بلوچی گانا لیلا او لیلا گایا تھا۔

 یہ کلاسیکل بلوچی گانا 11 اکتوبر 2019 کو ریلیز کیا گیا تھا جس کے ریلیز ہوتے ہی یوٹیوب پر اسے بہت زیادہ پذیرائی ملی اور بڑی تعداد میں مداحوں نے اس گانے کو پسند کیا۔

اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک2 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

Facebook Comments