منگل 16 اپریل 2024

قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ آمد،3روز مکمل آئسولیشن میں رہیں گے

قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ آمد،3روز مکمل آئسولیشن میں رہیں گے

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ پہنچ چکا ہے جہاں سےاسکواڈ کرائسٹ چرچ روانہ ہوگا۔

منگل کو نیوزی لینڈ پہنچنے پر 54 رکنی اسکواڈ کو 4 مختلف گروپس میں تقسیم کردیا گیاہے۔ نیوزی لینڈحکومت کی 14 روزہ آئسولیشن پالیسی کےتحت تمام گروپس کو اپنےاپنےمقررہ وقت اورمقام پر ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

اسکواڈ میں شامل تمام اراکین ابتدائی 3 روزمکمل آئسولیشن میں رہیں گےاور ٹریننگ بھی نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم میں شامل اوپنر فخر زمان کو بخار کے باعث دورہ نیوزی لینڈ میں اسکواڈ میں شمولیت کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور وہ دورے سے دستبردار ہوگئے تھے

Facebook Comments