ھفتہ 20 اپریل 2024

پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار کون؟

پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار کون؟

پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے بعد کون ہیں؟

تفصیلات کے مطابق ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی دوسری پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب  بن گئیں۔

ٹاک ماڈل کنول آفتاب پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھتیں ہیں۔

کنول آفتاب نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔

تاہم اب ک ٹاک ماڈل کنول آفتاب جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار بن بھی گئیں ہیں۔

کنول آفتاب نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر اپنے دوست ذوالقرنین سکندر کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کنول افتاب نے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمد اللّہ میں ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہوں۔‘

دوسری جانب کنول آفتاب کے ٹک ٹا ک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔

گزشتہ کچھ سالوں سے کنول آفتاب ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

واضح رہےکہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 11 کروڑ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

Facebook Comments