جمعہ 29 مارچ 2024

بالی ووڈ کے معروف اداکار انتقال کر گئے

بالی ووڈ کے معروف اداکار انتقال کر گئے

ممبئی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ٹی وی اور فلموں کے اداکار اشیش رائے 55 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ 55 سالہ اشیش کا انتقال گردے فیل ہو جانے کی وجہ سے ہوا۔

دھرتی نیوزکے مطابق اشیش رائے گزشتہ چند ماہ سے اس بیماری سے لڑ رہے تھے۔انہیں ممبئی کے ایک ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا گیا تھا اوروہ علاج کے لئے مالی مدد کے منتظرتھے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک اسٹاف ممبرنے بتایا کہ اشیش کا انتقال صبح 3 بج کر 45 منٹ کے قریب ہوا۔ وہ گردوں کی بیماری کا شکارتھے اور ڈائیلاسز چل رہا تھا لیکن گزشتہ چند ہفتوں سے ان کی صحت میں بہتری دیکھی جارہی تھی۔اداکار کی آخری رسومات آج شام ان کی بہن کے کلکتہ سے ممبئی پہنچنے پرادا کی جائیں گی۔

دی سنے اینڈ ٹی وی ایسوسی ایشن اور ٹی وی وفلم انڈسٹری سے وابستہ دیگر افراد نے اداکار کے انتقال پر دکھ کااظہار کیا ہے۔اشیش رائے ٹی وی سیریلز با،بہواوربےبی ، سسرال سمر کا، میرے انگنے میں اور فلم ہوم ڈیلیوری ، نٹورلال سمیت دیگرمیں جلوہ گرہوئے۔

Facebook Comments