بدہ 24 اپریل 2024

پنجاب بھر کے تاریخی مقامات پر شادی بیاہ کی شوٹنگ کے خواہشمند جوڑوں کے لئے بری خبر آگئی

پنجاب بھر کے تاریخی مقامات پر شادی بیاہ کی شوٹنگ کے خواہشمند جوڑوں کے لئے بری خبر آگئی
فوٹو : رائٹرز

لاہور(دھرتی نیوز)پنجاب بھر میں تاریخی اور یادگار مقامات پر شادی بیاہ کی شوٹنگ پر قیمتیں بڑھانے کی منظوری دیدی گئی۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تاریخی اور یادگار مقامات پر فلم شوٹنگ کی فیس ایک لاکھ روپے سے دو لاکھ روپے بڑھا دی گئی ہے۔

سٹل فوٹو گرافی پر فیس 25 ہزار روپے سے 50 ہزار روپے کر دی گئی۔

شالامار باغ میں برائڈیل شوٹ پر 15 ہزار روپے کی نئی فیس مقرر کی گئی ہے۔

شاہدرہ مونومنٹ پر فلم شوٹنگ کی فیس 1 لاکھ 25 ہزار روپے،شاہدرہ مونمنٹ پر سٹل فوٹوگرافی کے لئے 75 ہزار اور برائڈیئل شوٹ کے لئے 10 ہزار،شالا مار باغ اور شاہدرہ مونمنٹ میں کارپوریٹ فنکشن کے لیے 10 لاکھ روپے کی فیس مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ پنجاب بھر کے دیگر سیاحتی اور تاریخی مقامات پر بھی فیسں بڑھانے کی مںظوری دی گئی  ہے۔

Facebook Comments