جمعہ 19 اپریل 2024

دنیا کے عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا انتقال کرگئے

دنیا کے عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا انتقال کرگئے

بیونس آئرس (دھرتی نیوز) دنیا کے عظیم فٹبالرز میں شمار ہونے والے ارجنٹینیا  کے سابق کھلاڑی ڈیاگو میرا ڈونا انتقال کرگئے۔

ارجنٹائن کے اخبار کلارن کے مطابق سابق فارورڈ فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کو اس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ اپنے گھر میں موجود تھے۔ گزشتہ دنوں وہ دماغ میں بلیڈنگ کی وجہ سے ہسپتال میں بھی داخل رہے۔

ڈیاگو میراڈونا کی موت کی خبر کی ان کے اہلخانہ نے تاحال تصدیق نہیں کی ہے تاہم یہ خبر کھیلوں کے بڑے چینل ای ایس پی این نے بھی نشر کی ہے۔

60 سالہ میرا ڈونا نے 4 فیفا ورلڈ کپ ایونٹس میں ارجنٹینیا  کی نمائندگی کی، انہوں نے لیگز میں بھی خوب نام کمایا ۔ دنیائے فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں ان کا نام سب سے اوپر کے ناموں میں شامل کیا جاتا ہے۔

Facebook Comments