جمعہ 19 اپریل 2024

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر صرف ایک پیسہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے سستا ہو گیاہے

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر صرف ایک پیسہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے سستا ہو گیاہے

کراچی (دھرتی نیوز)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام
پر ڈالر صرف ایک پیسہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے سستا ہو گیاہے ، سٹاک
مارکیٹ سے بھی خوشخبری آ گئی ہے ۔

دھرتی نیوز کے مطابق انٹر بینک
مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک پیسہ سستاہونے کے بعد 158 روپے
28 پیسے سے کم ہو کر 158 روپے 27 پیسے پر بند ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں
ڈالر 25 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 160 روپے 5 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔

دوسری
جانب سٹاک مارکیٹ سے آج خوشخبریاں آنے کا سلسلہ پورا دن جاری رہا کیونکہ
دن بھر مثبت رجحان چھایا رہا جس پر کاروباری افراد نے بھی اطمینان کا اظہار
کیا ۔ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کاآغاز ہو اتو 100 انڈیکس 40 ہزار 377
پوائنٹس پر تھا تما جس جس طرح دن گزرتا گیا بہتری آتی چلی گئی اور کاروبار
کے اختتام پر 653 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد
عبور کر گیا اور اس وقت 41 ہزار 31 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

Facebook Comments