جمعرات 25 اپریل 2024

پاکستان کے سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی ثناءاللہ انتقال کر گئے ہیں۔

ثناء اللہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد نجی اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھے تاہم علالت کے دوران ہی پاکستان کے سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی انتقال کر گئے۔

یاد رہے کہ سابق ہاکی کے کھلاڑی ثناء اللہ کی عمر 62 برس تھی۔

ثنااللہ مرحوم 1979 میں فرانس میں کھیلے والے پہلے عالمی جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فاتح پاکستان ٹیم میں شامل تھے۔

ثناء اللہ کو عالمی جونیئر کپ کا پہلا گول کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہوا، انہوں نے مختلف انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی        تاہم  1984 میں لاس اینجلس اولمپکس سے قبل یورپ کا دورہ کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کا حصہ بھی بنےتھے۔

Facebook Comments