جمعرات 18 اپریل 2024

بھارتی جنگی طیارہ مگ 29 گرکر تباہ

بھارتی جنگی طیارہ مگ 29 گرکر تباہ

بھارتی جنگی طیارہ مگ 29 سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق روسی ساختہ بھارتی نیوی کا طیارہ مگ 29 کے ٹرینر ایئرکرافٹ تھا، جو صبح اپنے معمول کی مشن پر روانہ ہوا۔

بھارتی نیوی حکام کے مطابق طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد ہی بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک، جب کہ دوسرا لاپتا ہوگیا۔ جس کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

بھارتی نیوی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جنگی طیارہ بحیرہ عرب کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔ وزارت دفاع کی جانب سے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تباہ ہونے والے ڈبل سیٹر جنگی طیارے نے بھارتی ایئرکرافٹ کیرئر وکراماتیدیا سے اڑان بھری تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مگ 29 1999 میں کارگل وار میں بھی استعمال ہوا تھا۔ گزشتہ سال تک کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2019 تک بھارت کے فوجی فضائی حادثات میں 20 سے زائد فوجی افسران و اہلکار ہلاک ہوئے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئرفورس کے پاس اس وقت60 میگ29طیارے ہیں اور ان سبھی کو جدید طیارہ سازی اور بہتر ہتھیاروں کے ساتھ مل کر ملٹیروول جیٹ طیاروں میں تبدیل کیا گیا ہے جو ہوا سے ہوا اور ہوا سے زمینی مشن بھی یکساں طور پر انجام دے سکتے ہیں

Facebook Comments