جمعہ 29 مارچ 2024

گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ کون ، فیصلہ آج ہوگا

گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ کون ، فیصلہ آج ہوگا

گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ کون ، فیصلہ آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا ، اس سلسلے میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی میں اعلیٰ سطح پر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

مشاورت کےلئے وزیراعظم نے چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ نیازی کو بھی طلب کیا ہے، وزیراعظم آج گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے نام پر حتمی مشاورت کریں گے ۔

وزیراعلٰی کے لیے بیرسٹر خالد خورشید اور فتح اللہ کے درمیان مقابلہ ہے، وزیراعظم چوبیس گھنٹے میں نامزدگی کردیں گے تاہم حلف برداری  کی تقریب میں خود شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم پیر یا منگل کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے اور حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

 وزیراعظم وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی نامزدگی کی حتمی منظوری دیں گے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کل گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کی نامزدگی کرے گی۔

Facebook Comments