جمعہ 29 مارچ 2024

کووڈ کے مریضوں کو زندگی کے آخری لمحات میں کیا نظر آتا ہے؟ ڈاکٹر کی ویڈیو وائرل

کووڈ کے مریضوں کو زندگی کے آخری لمحات میں کیا نظر آتا ہے؟ ڈاکٹر کی ویڈیو وائرل

ڈاکٹر کینتھ ریمی واقف ہیں کہ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں امریکا کو کتنے نقصان کا سامنا ہوچکا ہے اور وہ پراعتماد ہیں کہ حالات 2021 میں ایک موثر ویکسین کی تقسیم سے بہتر ہوجائیں گے۔

مگر ان کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے امریکا کو موسم سرما سے گزرنا ہوگا اور اس کا مطلب ہے کہ کورونا وائرس سے بچانے میں مددگار تدابیر جیسے فیس ماسک کا استعمال کرنا ہوگا۔

یہی وجہ ہے کہ واشنگٹن یونیورسٹی کے محقق اور سینٹ لوئس چلڈرنز ہاسپٹل کے ڈاکٹر کینتھ ریمی نے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کی۔

Facebook Comments