جمعرات 25 اپریل 2024

سیدہ طوبیٰ عامر نے عوام کو پاکستان کے پرچم والے کسٹمائز ماسک پہننے سے روک دیا

سیدہ طوبیٰ عامر نے عوام کو پاکستان کے پرچم والے کسٹمائز ماسک پہننے سے روک دیا

پاکستان(دھرتی نیوز) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر نے عوام کو پاکستان کے پرچم والے کسٹمائز ماسک پہننے سے روک دیا۔

سیدہ طوبیٰ عامر نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’آپ خود سوچیں کہ وہ ماسک استعمال ہونے کے بعد کہاں جاتا ہے؟

اُنہوں
نے اپنے سوال کا خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آخر میں ہم ماسک استعمال
کرکے اُسے کوڑے دان میں پھینک دیتے ہیں جس سے ہمارے پرچم کی بےحرمتی ہوتی
ہے۔‘

عامر لیاقت حسین کی اہلیہ نے کہا کہ ’اس بارے میں ذرا سوچیں اور اپنے وطن کے پرچم کی عزت و احترام کریں۔‘

سیدہ طوبیٰ عامر کے اس معنی خیز پیغام پر بڑی تعداد میں ٹوئٹر صارفین کی جانب سے حمایتی ردعمل دیا جارہا ہے۔

دھرتی نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان
میں بتایا تھا کہ وہ اور اُن کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کورونا وائرس کی زد
میں آگئے ہیں۔اس حوالے سے سیدہ طوبیٰ عامر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے
اپنے پیغام میں کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ لوگ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے
کسٹمائز ماسک پہن رہے ہیں لیکن یہاں میرا ماننا یہ ہے کہ جس ماسک پر
پاکستان کا پرچم بنا ہوا ہو ہمیں وہ نہیں پہننا چاہیے۔‘کورونا ٹیسٹ مثبت
آنے کے بعد عامر لیاقت حسین کی طبیعت زیادہ بِگڑ گئی تھی جس کے بعد سے وہ
کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے جبکہ اُن کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ
عامر کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیتھیں۔