ھفتہ 20 اپریل 2024

اریج فاطمہ نے 16 کلو وزن کیسے کم کیا؟

اریج فاطمہ نے 16 کلو وزن کیسے کم کیا؟
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پریہ پوسٹ 18 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ہزاروں مداح لائیک کرچکے ہیں

جیو انٹرٹینمنٹ(دھرتی نیوز) کے مقبول ترین کامیڈی ڈراما سیریز ’کس دن میرا ویا ہوئے
گا 2‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی معروف اداکارہ و ماڈل اریج فاطمہ
نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتادیا کہ انہوں نے اپنا وزن 16 کلو کیسے کم
کیا۔

معروف تصویر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ
اریج فاطمہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے لال رنگ کی ٹی
شرٹ اور نیلی جینز پہنی ہوئی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے چشمہ بھی لگایا ہوا
ہے اور وہ اپنے گھر کے باہر کھڑی نظر آرہی ہیں۔

اریج فاطمہ نے لکھا کہ ’میں نے وزن بڑھانے والی پنجیری، یخنی اور اس
جیسی کوئی بھی چیز بالکل نہیں کھائی، راتوں کو جاگنے سے گریز کیا، گھر پر
رہی اور گھر کے کام بھی خود کیے اور اس دوران میں نے اپنا وزن کم کرنے پر
بالکل روز نہیں دیا۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں نے اس دوران بالکل
بھی وزرش نہیں کی بلکہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے میں یہ وعدہ کرکے سوتی
تھی کہ میں وزرش کروں گی اور اگلے دن پھر بھول جاتی تھی۔‘

اریج فاطمہ
نے لکھا کہ ’میں نےجب جب بھی دل کرتا تھا ہر چیز کھائی، بس میں نے باہر کا
کھانا کھانا چھوڑ دیا اور بہت زیادہ شکر والی چیزیں نہیں کھائیں۔ اور یہ
بھی اس لیے نہیں کھائیں کہ مجھے اپنا وزن کم کرنا تھا بلکہ اس لیے چھوڑیں
کہ میرا شوگر لیول بڑھ گیا تھا۔‘

دھرتی نیوز کے مطابق اریج فاطمہ نے 2014 میں فراز خان
نامی ایک بزنس مین سے شادی کی تھی لیکن اُن کی یہ شادی ایک سال بھی نہ چل
سکی اور اُن کی طلاق ہوگئی جس کے بعد اُنہوں نے 2017 میں عزیز علی نامی ایک
ڈاکٹر سے شادی کی۔

اداکارہ کے مشہور ڈراموں میں’ مر بھی جائیں تو کیا، ہم نشین، آپ کے لیے ، یارِ بے وفا اور حسد‘ سمیت بہت سے ڈرامے شامل ہیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پریہ پوسٹ 18 گھنٹے قبل شیئر کی تھی
جسے اب تک ہزاروں مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر صارفین کی
جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 16 مئی
کو اریج فاطمہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ’عیسیٰ
علی‘ رکھا تھا، اس بات کا اعلان اُنہوں نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ
انسٹاگرام پر کیا تھا۔

Facebook Comments