ھفتہ 20 اپریل 2024

حال ہی میں روشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان

حال ہی میں روشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان

بالی ووڈ(دھرتی نیوز) حال ہی میں روشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ
ثناء خان نے مداحوں کو اپنی مہندی کے گہرے رنگ کی وجہ بتادی ہے۔

ثناء خان نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ
’اگر میرا عشق اتنا سچّا نہ ہوتا تو میری مہندی کا رنگ اتنا گہرا نہیں
آتا۔‘

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے شوہر مفتی انس کو بھی ٹیگ کیا۔

دوسری جانب ثناء خان کے شوہر نے اہلیہ کی محبت بھری پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے دل والے ایموجیز بنائے۔

دھرتی نیوز کے مطابق بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے حال ہی میں بھارتی
ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔

اس
موقع پر ثناء خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ شادی کی
تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ’ہم اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک
دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اللّہ کی رضا کے لیے ہی ہم نے ایک دوسرے سے
شادی کی ہے۔‘

واضح رہے کہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی
سابقہ اداکارہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا
اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور
اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔ثناء خان نے ماڈلنگ، ڈانس
اور اداکاری سے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اُنہوں نے سال
2012ء کے بگ باس سیزن 6 میں بھی حصہ لیا تھا جہاں سے اُنہیں شہرت ملی تھی۔ثناء خان کی مشہور بالی وڈ فلموں میں جے ہو، وجہ تم ہو، ممبےٹو گوا، ہلّا بول اور ٹوائلٹ شامل ہیں۔اُن کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے اس قدر پسند کیا جارہا ہے کہ اب تک 3 لاکھ سے زائد لائکس اُن کی مہندی کی تصویروں پر آچکے ہیں۔

Facebook Comments