منگل 23 اپریل 2024

سدھو نے ریکھا جی کی تعریف میں کیا کہا؟

سدھو نے ریکھا جی کی تعریف میں کیا کہا؟

سابق بھارتی(دھرتی نیوز) کرکٹر اور کامیڈین نجوت سنگھ سدھو نے ایک پروگرام کے دوران
سینئر بھارتی اداکارہ ریکھا جی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’فرشتے بھی کہتے
ہوں گے کمال ہیں آپ، لاجواب ہیں آپ۔‘

معروف تصویر اور ویڈیو
شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارت کے مقبول ترین میڈی شو ’کامیڈی نائٹس ود
کپل‘ کی ایک پرانی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے، جس میں ریکھا، نجوت
سنگھ سدھو اور شو کے میزبان کپل شرما دلچسپ گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

دھرتی نیوز کے مطابق انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں ریکھا نے کپل شرما کوہنستے ہوئے کہا کہ
’مجھے اُڑتے اُڑتے خبر آئی ہے کہ آپ (کپل)نے میری کوئی بھی فلم نہیں
دیکھی اور اس حساب سے آپ دنیا کے پہلے شخص ہیں جنہوں نے میری کوئی فلم
نہیں دیکھی۔‘

اس پر کپل نے بھی مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا
کہ’ ایسا نہیں ہے، آپ کویہ جس نے بھی کہا ہے بالکل غلط کہاہے، میں نے آپ
کی بہت سی فلمیں دیکھی ہیں اورتب دیکھی ہیں جب 100 روپے میں 4 فلمیں ملتی
تھیں۔‘انسٹاگرام پر یہ ویڈیو کپل شرما کی جانب سے اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر
شیئر کی گئی ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ایک شام لیجنڈ ریکھا جی
کے ساتھ، کچھ پرانی یادیں۔‘

کامیڈین کپل شرما اپنی قریبی ساتھی گنی چتراتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔

شادی کے بعد 9 دسمبر کو کپل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، کپل نے بیٹی کا نام ’انائراشرما‘ رکھا تھا۔

Facebook Comments