جمعہ 19 اپریل 2024

بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر ہیں

بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر ہیں

بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی پاکستانی
اداکارہ صبا قمر نے بھارت سے خصوصاً اُن کی طبیعت کے حوالے سے نیک خواہشات
کا اظہار کرتے ہوئے ایک خوبصورت پیغام اور گلدستہ وصول کیا ہے۔

بھارت سے بھیجے گئے پیغام کے آغاز میں بابا بھلے شاہ کے کلام کی شہرہ آفاق سطریں تحریر ہیں۔اپنی پسندیدہ اداکارہ کے اس جملے پر بھارت سے بھیجے گئے پیغام میں لکھا گیا
کہ دل سے چاہنے والوں کی صرف دعا لگے گی، نظر نہیں یہ میرا آپ سے وعدہ
ہے۔

صبا قمر کی بھارت مداح دیوالیہ نے یہ بھی کہا کہ صبا آپ کا میرے دل میں ایک الگ مقام ہے، آپ میری دعاؤں میں ہمیشہ رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ صبا قمر نے بھارت میں عرفان خان کے ساتھ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں کام کیا تھا جسے بے پناہ پزیرائی ملی تھی۔

خیال رہے کہ صبا قمر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس
میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور انہیں ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے۔

اداکارہ کا اپنی طبیعت کے حوالے سے کہنا تھا کہ کسی نے گندی والی نظر لگا دی ہے۔

Facebook Comments