جمعہ 19 اپریل 2024

کیرون پولارڈ کی عمدہ اننگز کی بدولت جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ کو ملا

کیرون پولارڈ کی عمدہ اننگز کی بدولت جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ کو ملا

آکلینڈ (دھرتی نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف
بارش سے متاثرہ پہلے ٹی 20 میچ میں کیرون پولارڈ کی عمدہ اننگز کی بدولت
جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4
اوورز میں صرف 21 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹم
ساﺅتھی نے 3 اوورز میں 22 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دھرتی نیوز کے مطابق ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے
کپتان ٹم ساﺅتھی نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے
بارش کے باعث 16 اوورز تک محدود میچ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز کا
پہاڑ کھڑا کر دیا۔ کیرون پولارڈ نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 37 گیندوں
پر 8 چھکوں 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 75 رنز بنائے جبکہ اینڈرے فلیچر
34، فیبین ایلن 30 اور برینڈن کنگ نے 13 رنز بنائے۔

Facebook Comments