جمعرات 25 اپریل 2024

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آج سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہو گیا

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آج سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہو گیا

سڈنی (دھرتی نیوز) آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آج سے تین ون ڈے
میچوں کی سیریز کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ میں
شائقین کی دوبارہ سٹیڈیم میں واپسی ہوئی ہے۔ آج سڈنی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ون ڈے میچ میں گنجائش کے مقابلے میں
50فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی۔ اسی طرح 7 جنوری کو جب یہ
گراؤنڈ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا تو اس وقت بھی 50فیصد
شائقین کو داخلے کی اجازت ہو گی اور کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میچ کے ہر دن
27ہزار ٹکٹ فروخت کئے جائیں گے۔

دھرتی نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے بعد بتدریج بین الاقوامی اور ڈومیسٹک
کرکٹ تو بحال ہو گئی تھی لیکن شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں
تھی البتہ بھارت اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز نے حفاظتی اقدامات یقینی بناتے
ہوئے میدان میں شائقین کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔اس سیریز کیلئے بھارتی سپانسرز نے 1992ءکے ورلڈ کپ کی جرسی سے متاثر ہوتے
ہوئے ہو بہو اسی طرح کی جرسی بنائی ہے جسے بھارتی عوام نے بہت پسند کیا ہے۔
1992 کی ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ رہنے والے متعدد بھارتی کرکٹرز نے اس موقع کو
غنیمت جانتے ہوئے اپنی پرانی جرسی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔میلبورن کے میدان میں صرف 25فیصد شائقین کو داخلے ی اجازت دی گئی ہے جبکہ
گابا کا سٹیڈیم باکسنگ ڈے ٹیسٹ 75فیصد شائقین کی موجودگی میں کھیلا جائے
گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بھارتی شائقین کیلئے اس لحاظ سے بھی
یادگار ہے کہ بھارتی ٹیم 28سال بعد ایک مرتبہ 1992 کے ورلڈ کپ کی طرز پر
بنائی گئی جرسی پہن رہی ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں نے
آنجہانی آسٹریلین آل راؤنڈر ڈین جونز اور فل ہیوز کو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈین جونز کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور سٹیڈیم میں ان کی
یادگار ویڈیوز بھی چلائی گئیں جس پر نم آنکھوں کے ساتھ ویڈیوز دیکھنے والے
شائقین کے چہروں پر بھی ڈین جونز کے شوخ مزاج نے مسکراہٹیں بکھیر دیں۔

Facebook Comments