جمعرات 28 مارچ 2024

آسٹریلین بلے بازوں نے بھارتی باﺅلرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا

آسٹریلین بلے بازوں نے بھارتی باﺅلرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا

سڈنی (دھرتی نیوز) آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے بھارت کیخلاف پہلے ون ڈے
میچ میں کپتان ایرون فنچ اور سٹیو سمتھ کی عمدہ سنچریوں کی بدولت جیت
کیلئے 374 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیدیا ہے۔

بھارت کی جانب سے فاسٹ باﺅلر محمد شامی سب سے کامیاب باﺅلر ثابت ہوئے
جنہوں نے 10 اوورز میں 59 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی
جبکہ جسپریت بمرا، نوودیپ سائنی اور یوزویندرا چھاہل نے ایک، ایک کھلاڑی کو
آﺅٹ کیا۔ 

واضح رہے کہ میچ کیلئے آسٹریلین ٹیم کی قیادت ایرون فنچ
کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، سٹیو سمتھ، مارکوس سٹوئنس،
مارنوس لابوشین، گلین میکسویل، ایلکس کیری، پیٹ کومنز، مچل سٹارک، ایڈم
زامپا اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔ 

بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی
کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھون، مایانک اگروال، شریاس
ائیر، کے ایل راہول، ہردیک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، نوودیپ سائنی، محمد
شامی، یوزویندرا چھاہل اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔

دھرتی نیوز کے مطابق سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے
ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے
نقصان پر 374 رنز بنائے۔ کپتان ایرون فنچ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 124
گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے جبکہ سٹیو سمتھ نے
انتہائی دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 66 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11
چوکوں کی مدد سے 105 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں ڈیوڈ
وارنر 69، گلین میکس ویل 45 اور ایلکس کیری 17 رنز بنا سکے۔

Facebook Comments