جمعہ 19 اپریل 2024

سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟

سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟

کراچی (دھرتی نیوز)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر
ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیاہے جبکہ سٹاک ایکسچینج میں بھی آج مندی دیکھنے
میں آ رہی ہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مندی کا رجحان ہی دیکھنے میں آ تا رہا ،
کاروبار کے آغاز پر 100 اندیکس 41 ہزار 31 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر
کے بعد اس میں اضافی کہ بجائے کمی کا رجحان شروع ہو گیا اور کاروبار کے
اختتام تک اس میں 137 پوائنٹس کی کمی آئی جس سے 100 انڈیکس نے 41 ہزار کی
نفسیاتی حد کھو دی اور اس وقت 40 ہزار 893 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

دھرتی نیوز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے اضافہ
ہواہے جس کے بعد ڈالر 159 روپے 27 پیسے سے مہنگا ہو کر 159 روپے 46 روپے کا
ہو کر بند ہو گیاہے ۔

Facebook Comments