منگل 26 جنوری 2021

نلکے سے پانی کی جگہ پٹرول آنے لگا؟

نلکے سے پانی کی جگہ پٹرول آنے لگا؟

انٹرنیشنل ڈیسک(دھرتی نیوز) چین میں ایک شہری نے گھر کے نلکے سے آنے والے پانی میں آگ لگا کر سب کو
حیران کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں لوگ
دیکھ چکے ہیں۔

یہ واقعہ چینی صوبے لیاؤلننگ کے شہر پانجن میں پیش آیا،
جہاں ایک شہری نے نلکے سے بہنے والے پانی میں لائٹر کی مدد سے آگ بھڑکا کر
دکھائی، مذخوکورہ شہر میں اس طرح کے واقعات 2018 سے پیش آرہے ہیں۔

دھرتی نیوز کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے پر حکومت حرکت میں آئی اور واقعے سے متعلق تحقیقات
کے لیے علاقے میں پانی کی فراہمی روک دی، ابتدائی رپورٹ میں پتا چلا کہ
قدرتی گیس پانی کی سپلائی میں شامل ہوگئی تھی جس سے سو سے زیادہ گھر متاثر
ہوئے، یہی وجہ تھی کہ پانی میں آگ پکڑنے والے کیمیائی ذرات شامل ہوگئے۔