جمعرات 25 اپریل 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ، اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیر اعظم  کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ، اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے  اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم پر خوب تنقید کرتے ہوئے حکومتی سطح پر جلسے نہ کرنے کی  تجویز سے مکمل اتفاق کیا ہے،  وزیر اعظم نے کہا ہے کہ  اپوزیشن پہلے تو پورا ملک لاک ڈاون کرنے کی بات کرتی تھی اب وبائی صورتحال میں جلسے کرکے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے۔ 

حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کے دوران وزیراعظم کی اپوزیشن پر تنقید کے باوجود پارٹی کے بعض رہنماوں نے جلسوں کے حق میں بات اور بعض نے مخالفت کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپوزیشن کے جلسوں کے معاملے پر ترجمانوں کو بریف کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کی دوسری لہر کو انتہائی خطرناک قرار دیا اور کہا کہ کورونا کی دوسری لہر پہلی لہر سے زیارہ خطرناک ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچنے کیلئے ہر کسی کو اپنا کرداد ادا کرنا ہوگا، اپوزیشن پہلے تو پورا ملک لاک ڈاون کرنے کی بات کرتی تھی اب وبائی صورت حال میں جلسے کرکے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے۔
وزیراعظم نے استفسار کیا کہ اپوزیشن اتحاد کو سیاست کی پروا ہے یا پھر اپنا لوٹا مال بچانے کی فکرہے؟ کورونا وائرس سے بچنے اور بچانے کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ دوران اجلاس شیخ رشید نے وزیراعظم کی جلسے نہ کرنے کی تجویز سے مکمل اتفاق کیا اور اپوزیشن کے جلسوں پر تنقید کی اور کہا کہ یہ وقت لوگوں کو کورونا وائرس سےبچانےکا ہےنہ کہ جلسے اور جلوس کرنے کا ہے۔انہوں نےدوران اجلاس شرکا کو سی پیک کے منصوبے ایم ون پر بھی بریفنگ دی۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کو گنے کی بروقت کرشنگ کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہی دی۔ان کا کہنا تھا کہ سونے پر سہاگہ یہ کہ گنے کے کسانوں کو بروقت ادائیگیاں بھی ہوئی ہیں، کرشنگ اور گنے کے کسانوں کو ادائیگی کا کریڈٹ وزیر اعظم کو جاتا ہے۔حماد اظہر نے مزید کہا کہ حکومت نے کاشتکاروں کی ادائیگی لیٹ کرنے والوں کو 50 لاکھ جرمانے کی سزا مقرر کی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ ملکی معیشت شاندار انداز میں آگے بڑھ رہی ہے

Facebook Comments