جمعہ 29 مارچ 2024

پاکستان اور ترکی کی فلمسازوں کمپنیوں کے درمیان معاہدہ طےپاگیا

پاکستان اور ترکی کی فلمسازوں کمپنیوں کے درمیان معاہدہ طےپاگیا

پاکستان اور ترکی کی دو ڈراما و فلمساز پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان مشترکہ طور پر کام کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔

اداکار عدنان صدیقی نے پروڈیوسر کاشف انصاری کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ ترکی کے شہر استبول میں وہاں کی پروڈکشن کمپنی تکدن فلمز کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کمال تکدن کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے دکھائی دیئے۔

مختصر دوانیے کی ویڈیو میں اس حوالے سے پروڈیوسر کاشف انصاری نے بتایا کہ پاکستان کے انصاری فلمز اور ترکی کے تکدن فلمز پروڈکشن ہاؤسز کے درمیان مشترکہ منصوبے پر کام کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

ویڈیو میں انصاری فلمز کے کاشف انصاری نے بتایا کہ مذکورہ معاہدے اور منصوبے میں اور بھی شخصیات شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید بھی مذکورہ مشترکہ منصوبے کا حصہ ہیں تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ دونوں اداکار کس طرح منصوبے کا حصہ ہیں اور ان کا کردار کیا ہوگا؟تاہم اس حوالے سے کچھ بھی تصدیق طور پر نہیں کہا جاسکتا۔

ویڈیو میں کاشف انصاری کے علاوہ ترک پروڈکشن کمپنی کے سی ای او کمال تکدن نے بھی ترک زبان میں بتایا کہ دونوں ممالک کے پروڈکشن ہاؤسز کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کا معاہدہ طے پاگیا

Facebook Comments