بدہ 24 اپریل 2024

شمالی نائجیریا میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 43 کسان ہلاک

شمالی نائجیریا میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 43 کسان ہلاک

شمالی نائجیریا میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 43 کسان ہلاک ہو گئے جب کہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی نائجیریا میں بوکوحرام کے شدت پسندوں نے میدو گوری میں کسانوں کو نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے کسانوں کا تعلق ریاست سوکوٹو سے تھا اور وہ کام کے سلسلے میں میدوگوری آئے تھے۔

ریسکیو آپریشن میں مدد کرنے والے شمالی نائجیریا کے شہری کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے کسانوں کی میتوں کو تدفین کے لیے ان کے گاؤں منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے شدت پسند تنظیم کے کسانوں پر حملے کی شدیت الفاظ میں مذمت کی ہے

Facebook Comments