جمعرات 18 اپریل 2024

حکومت نے پھر حملہ کیا ہے، بلاول بھٹو

حکومت نے پھر حملہ کیا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ حکومت نے پھر حملہ کیا ہے تاہم اس کے باوجود اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ملتان میں جلسہ ہوکر رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری ان کی نمائندگی کے لیے ملتان پہنچ رہی ہیں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں پی ڈی ایم کے کل ملتان میں ہونے والے جلسے اور کارکنوں کی گرفتاریوں سے متعلق کہا ہے کہ حکومت نے پھر حملہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قاسم گیلانی سمیت کئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے، پی ٹی آئی حکومت پی پی پی کے یوم تاسیس سے بوکھلا چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے 30 نومبر کو پی ڈی ایم جلسے کی میزبانی کریں گے۔

گزشتہ رات ملتان کے قاسم اسٹیڈیم میدان میں پولیس اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کارکنوں میں تصادم ہوا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔

اس دوران ملتان پولیس کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی سمیت پی ڈی ایم کے 30 سے زائد کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

Facebook Comments