بدہ 24 اپریل 2024

افغانستان:فوجی اڈے کے قریب خودکش حملہ، 26 اہلکار ہلاک

افغانستان:فوجی اڈے کے قریب خودکش حملہ، 26 اہلکار ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں فوجی اڈے پر خودکش حملے میں 24 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق آج اتوار 29 نومبر کو خودکش کار بم حملہ افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی کے دارالحکومت غزنی کے مضافات میں واقع فوجی اڈے پر کیا گیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ افغان صوبہ غزنی میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

غزنی اسپتال کے ڈائریکٹر باز محمد ہمت نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، ”ابھی تک 26 لاشیں اور 17 زخمی اسپتال لائے جا چکے ہیں اور یہ کہ یہ تمام سکیورٹی اہلکار ہیں۔‘‘

صوبہ غزنی کی صوبائی کونسل کے ایک رکن ناصر احمد فقیری نے بھی اس خودکش کار بم حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک خودکش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی صوبہ غزنی میں دھماکے سے اڑا دی ہے تاہم انہوں نے ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

فی الحال کسی تنظیم یا گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی

Facebook Comments