جمعرات 25 اپریل 2024

کوئٹہ میں مہنگائی، سبزی غریب کی پہنچ سے دور

کوئٹہ میں مہنگائی، سبزی غریب کی پہنچ سے دور

بلوچستان(دھرتی نیوز) کے دارالخلافہ کوئٹہ میں مہنگائی کی لہر برقرار ہے، جہاں
سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چُھونے کی وجہ سے یہ غریب آدمی کی پہنچ سے دور
ہو گئی ہیں۔

دھرتی نیوز کے مطابق مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں نئے آلو کی قیمت 10
روپے کے اضافے بعد 80 روپےفی کلو ہوگئی جبکہ پیاز کی قیمت 10روپے کے مزید
اضافے کے بعد 70 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔کوئٹہ میں لہسن کی قیمت میں بھی 40 روپے فی کلو کاآضافہ ہوا ہے اور اس کے بعد لہسن 200 روپےکلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔شملہ مرچ کی قیمت میں 80 روپےفی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد شملہ مرچ کی فی کلو قیمت 320 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Facebook Comments