جمعہ 29 مارچ 2024

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ

لوئردیر(دھرتی نیوز)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے
کہاہے کہ پی ڈی ایم چوروں کاٹولہ ہے،جماعت اسلامی ہی نااہل اورنالائق
حکمرانوں سے نجات دلائے گی۔

دھرتی نیوز کے مطابق امیر
جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے تیمرگرہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے
کہاکہ موجودہ حکومت آٹا ،چینی اور ڈیزل مافیا کے سامنے بے بس ہو گئی
ہے،وزیراعظم کے ایک کروڑ نوکریوں اور50 لاکھ گھروں کے وعدے جھوٹ نکلے،
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے،مہنگائی ،بے
روزگاری اور بدامنی نے عوام کاجینا مشکل کردیا ہے، وزیراعظم نے جھوٹ اور
یوٹرن کی سنچری مکمل کرلی،4500 ملازمین کوپاکستان سٹیل سے نکالنا ظلم
کافیصلہ ہے،جماعت اسلامی نااہل نالائق حکمرانوں سے نجات دلائے گی۔

Facebook Comments