جمعہ 19 اپریل 2024

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا ٹی 20 میچ، سنسنی خیز میچ کا دلچسپ نتیجہ

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا ٹی 20 میچ، سنسنی خیز میچ کا دلچسپ نتیجہ

پرل (دھرتی نیوز) انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی
افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ مہمان ٹیم نے 146رنز کا ہدف
آخری اوور میں پورا کرلیا۔

انگلینڈ کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹسمین ڈیوڈ
میلان نے 40 گیندوں پر 55 جبکہ کپتان آئین مورگن نے 26رنز بنائے۔ جنوبی
افریقہ کی جانب سے سپن باؤلر تبریز شمسی نے 3جبکہ فاسٹ باؤلر لونگی انگیڈی
نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ
20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے
وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک نے 30جبکہ ایف لنڈی نے 29سکور بنائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے دو، کرس جارڈن، جوفرا آرچر اور ٹام کرن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سیریز کا آخری میچ یکم دسمبر کو جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا۔

Facebook Comments