جمعہ 26 اپریل 2024

ایرانی سائنسدان کے قتل پر ترکی نے بھی اپنا موقف جاری کر دیا

ایرانی سائنسدان کے قتل پر ترکی نے بھی اپنا موقف جاری کر دیا

استنبول (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی نے ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کی ہلاکت کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے کا امن تباہ ہوگا۔ ترک وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں محسن فخری زادے کی مسلح حملے میں ہلاکت پر افسوس ہے۔

ہم اس مکروہ قتل کی مذمت کرتے ہیں، بیان میں ایرانی حکومت اور مرحوم کے لواحقین کیساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم دہشتگردی کی ان تمام اشکال کی مذمت کرتے ہیں جس کا مقصد خطے کا امن تباہ کرنا ہو خواہ اس کے منصوبہ ساز یا اس کا ہدف کوئی بھی ہو۔

Facebook Comments