جمعہ 29 مارچ 2024

جلسوں سے عمران خان جانےوالے نہیں،سیاسی اناڑی ڈرائیونگ کریں گے توحادثات ہوں گے، شیخ رشید

جلسوں سے عمران خان جانےوالے نہیں،سیاسی اناڑی ڈرائیونگ کریں گے توحادثات ہوں گے، شیخ رشید

راولپنڈی(دھرتی نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے ،ان جلسوں سے عمران خان جانے والے نہیں،بلاول کوپشاورسے کوروناہوا، فضل الرحمان نے لاٹھی کاجواب لاٹھی سے دینے کی بات کی،فضل الرحمان سے کہتاہوں لاٹھی کی بات نہیں قانون کی بالادستی کی بات ہے،فضل الرحمان بندگلی میں داخل نہ ہوں،سیاسی اناڑی ڈرائیونگ کریں گے توحادثات ہوں گے

وزیر ریلوے شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے قومی سطح پرمذاکرات کی اچھی بات کی،شہبازشریف اور نوازشریف کے بیانیے میں واضح فرق ہے،ن لیگ میں بھی بہت لوگ یہ نہیں چاہتے اداروں کے نام لے کر بات کی جائے،دنیا بھر میں سیاست میں اداروں کاکردار ہوتا ہے،انہوں نے کہاکہ مہنگائی تھی ہم اس کو کنٹرول کررہے ہیں، چینی اورآٹے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے،قوم یہ بھی سوچے ماضی کے کرپٹ لیٹروں کی وجہ سے مہنگائی ہوئی،کون وزیراعظم چاہتا ہے کہ ملک میں مہنگائی ہو۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ پاک فوج ملکی سرحدوں پرجاری صورتحال سے غافل نہیں،پاکستان کوسرحد سے کوئی خطرہ نہیں، اندورنی خطرہ ہے،خطے کی صورتحال میں کل آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں میٹنگ ہوئی ہے ،خطے کی صورتحال پر ہماری آنکھیں کھلی ہیں ،انٹرنیشنل سیاست پاکستان کو عدم استحکام کاشکار کرنا چاہتی ہے،انہوں نے کہاکہ جس کابینہ میں شیخ رشید ہو اس میں اسرائیل کبھی تسلیم نہیں ہوسکتا۔

Facebook Comments