جمعرات 25 اپریل 2024

برطانیہ کےنارتھ ویسٹ گھروں میں آگ لگنے کے واقعات کی بڑی وجہ سامنے آگئی

برطانیہ کےنارتھ ویسٹ گھروں میں آگ لگنے کے واقعات کی بڑی وجہ سامنے آگئی

مانچسٹر (بھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کےنارتھ ویسٹ گھروں میں آگ لگنے کے واقعات کی بڑی وجہ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق گریٹر مانچسٹر فائر اینڈ ریسکیو سروس (جی ایم ایف آر ایس) نے انکشاف کیا ہے کہ ناقص یا غلطی سے استعمال ہونے والے بجلی کے آلات کے نتیجے میں ایک سال میں تقریبا 800 بار پراپرٹی تباہ ہوچکی ہے اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

آگ لگنے کے ان واقعات کی وجہ سے پچھلے تین سالوں میں مجموعی طور پر 218 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پچھلے تین سال کے دوران ہونے والے واقعات کے تجزیے سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ برقی آلات کی وجہ سے ایک سال میں اوسطا 786 بار آگ لگی تھی۔

ان میں خراب تاریں ، پلگ ، بجلی کا ہیٹر ، واشنگ مشین اینڈ ڈرائر ، بیٹریاں یا جنریٹرز ، فریج ، فریزر اور ڈش واشرز شامل ہیں ۔ 

جی ایم ایف آر ایس کے سربراہ برائے روک تھام  پال ڈگن کا کہنا ہے کہ ناقص بجلی کے سازوسامان ، ڈھیلے تاروں ، سپارک کیبلنگ اور اوورلوڈ ساکٹ سبھی آگ کو جنم دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل فائر چیفس کونسل کے اشتراک سے الیکٹریکل فائر سیفٹی ہفتہ کی قیادت چیریٹی الیکٹریکل سیفٹی فرسٹ کرتی ہے۔ رواں سال کے اس وقت الیکٹرک آلات کی حفاظت کی جانچ کرنا ضروری ہے جب لوگ اس موسم سرما میں پہلی بار الیکٹرک ہیٹر استعمال کر رہے ہوں گے یا وہ کرسمس لائٹس کا استعمال کر رہے ہوں گے جو ایک سال سے اسٹوریج میں ہیں۔

Facebook Comments