جمعہ 19 اپریل 2024

بابراعظم پر خاتون کے سنگین الزامات، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا کہا؟ جانئے

بابراعظم پر خاتون کے سنگین الزامات، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا کہا؟ جانئے

لاہور(دھرتی نیوز اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتان بابر اعظم پر ایک خاتون کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں موجود کپتان بابر اعظم اور عثمان قادر بھی لاہور کی خاتون کے الزامات پر بات نہیں کریں گے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان ٹیم کے میڈیا مینیجر نے بھی اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر لاہور کی حامیزہ نامی خاتون نے پریس کانفرنس میں سنگین الزامات لگائے تھے۔خاتون نے بابر اعظم پر زیادتی، مارپیٹ ،دھمکیاں، اسقاط حمل اور شادی کا جھانسہ دے کر شادی نہ کرنے جیسے الزامات لگائے تھے جب کہ خاتون حامزہ نے کرکٹر عثمان قادر کا نام بھی لیا تھا۔

Facebook Comments