بدہ 17 اپریل 2024

راولپنڈی، مزید 12 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

راولپنڈی، مزید 12 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

 کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت کے باعث کیسز میں اضافےکو مد نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے تحت شہر کے مزید 12 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

جاری نو ٹیفیکیشن کے مطابق جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں راولپنڈی ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اورمرزاکالونی ٹینچ بھاٹہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بلاک ڈی سیٹلائٹ ٹاوَن، نیومال پورسیونتھ روڈ اور شاہین ٹاؤن فیز2 میں بھی اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کیا گیا ہے۔

 تحصیل ٹیکسلا سے لالہ رخ واہ کینٹ کا ایریا اورتحصیل گوجرخان سے برکی جدید کاعلاقہ بھی ہاٹ سپاٹ قراردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہاٹ اسپاٹ قرار دیے جانے والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 8 دسمبر 2020 تک نافذ رہے گا۔

واضح رہےکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار 578، سندھ میں ایک لاکھ 74 ہزار 350، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 370، بلوچستان میں 17 ہزار 187، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 658، اسلام آباد میں 30 ہزار 406 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 933 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Facebook Comments