جمعہ 29 مارچ 2024

آصف زرداری کا پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں پی ڈی ایم کی شرکت پر اظہار تشکر

آصف زرداری کا پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں پی ڈی ایم کی شرکت پر اظہار تشکر
فوٹو : رائٹرز

کراچی (دھرتی نیوز ڈیسک)سابق صدرآصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں پی ڈی ایم کی شرکت پر اظہار تشکرکیا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں،ثابت ہوا کہ سیاسی کارکن لاٹھی،گولی اور جیل سے نہیں ڈرتے،ان کاکہناتھاکہ پارلیمنٹ کی بالادستی،آئین کی حکمرانی اور جدوجہد فتح یاب ہوگی ،جمہوریت اور سیاسی پارٹیوں کو کمزور کرنے سے قومی یکجہتی متاثر ہوتی ہے ۔

آصف زرداری نے کہاکہ اطمینان کی بات ہے جمہوریت کا پرچم نوجوانوں نے سنبھال لیا ہے ،ملک کو لاحق مرض کا علاج میثاق جمہوریت پر عمل ہے ۔

Facebook Comments