ھفتہ 20 اپریل 2024

بڑی کمپنی نے پاکستان میں موبائل فونز بنانے کا اعلان کر دیا، پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی

بڑی کمپنی نے پاکستان میں موبائل فونز بنانے کا اعلان کر دیا، پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد(دھرتی نیوز ڈیسک) معروف چینی سمارٹ فون ساز کمپنی ’ویوو‘ (Vivo)نے پاکستان میں پیداواری پلانٹ لگانے کا اعلان کر دیا۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کمپنی نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت کمپنی پاکستان میں اس پلانٹ کی تعمیر پر 1کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ پلانٹ ایم 3انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد میں لگایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کا یہ معاہدہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ طے پایا ہے۔ اس موقع پر پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال بھی موجود تھے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرموصوف کا کہنا تھا کہ ”صوبائی حکومت مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تنصیب میں چینی کمپنی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

اس پلانٹ کی تعمیر سے نہ صرف سمارٹ فون سازی کی مقامی انڈسٹری کو فروغ ملے گا بلکہ نوکریوں کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔“

Facebook Comments