جمعہ 29 مارچ 2024

چین نے شمالی کوریا کے حکمران خاندان کو ایسی چیز دے دی کہ عالمی سطح پر ہنگامہ برپا ہوگیا

چین نے شمالی کوریا کے حکمران خاندان کو ایسی چیز دے دی کہ عالمی سطح پر ہنگامہ برپا ہوگیا
فوٹو : رائٹرز

ٹوکیو (دھرتی نیوز) ایک امریکی تھنک ٹینک نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی جانب سے شمالی کوریا کے حکمران خاندان کو کورونا کی تجرباتی ویکسین مہیا کی ہے۔

روئٹرز کے مطابق شمالی کوریا کے حوالے سے قائم امریکی تھنک ٹینک نے جاپان کے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی جانب سے نہ صرف شمالی کوریا کے حکمران خاندان بلکہ اعلیٰ قیادت کو بھی کورونا سے بچاؤ کی تجرباتی ویکسین فراہم کی گئی ہے۔

امریکی تھنک ٹینک کے رکن ہیری کازیان کا کہنا ہے کہ ویکسین کی فراہمی 2 سے 3 ہفتے پہلے کی گئی ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ اس وقت تین چینی کمپنیاں کورونا ویکسین کی تیاری پر کام کر رہی ہیں,ان کے لاکھوں لوگوں پر تجربات ہوچکے ہیں لیکن کسی بھی کمپنی نے ابھی تک نتائج ظاہر نہیں کیے۔

Facebook Comments