جمعہ 19 اپریل 2024

اداکارہ مایا علی اپنی ہی اداکاری دیکھ کر رو پڑی

اداکارہ مایا علی اپنی ہی اداکاری دیکھ کر رو پڑی

پاکستان کی نامور اداکارہ مایا علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرلہو گئی۔

اداکارہ مایا علی کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی ہی اپنی ہی اداکاری دیکھ کر رو رہی ہیں۔

یاد رہے کہ مایا علی کافی عرصے سے  چھوٹی اسکرین سے دور تھیں جب کہ فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کے بعد وہ کسی اور فلم میں بھی نظر نہیں آئیں۔

 تاہم اب وہ ڈراما سیریل ’’پہلی سی محبت‘‘ کے ذریعے ٹی وی پر دوبارہ واپسی کررہی ہیں۔

اسی ڈرامے کا ایک سین موبائل فون پر دیکھتے ہوئے مایا علی اتنی زیادہ جذباتی ہوگئیں کہ ان کی آنکھیں بھر آئیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ مایا پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار شہریار منور کے ساتھ اداکاری کر رہیں ہیں۔

ڈراما سیریل ’’پہلی سی محبت‘‘ میں شہریار منور مایا علی کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

دوسری جانب اداکار شہریار منور نے بھی اس ڈرامے کے ذریعے چھوٹی اسکرین پر کافی عرصے بعد واپسی کی ہے۔

واضح رہے کہ  مایا علی کا شمار پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے کئی ہٹ ڈراموں کے ساتھ  فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

Facebook Comments