جمعہ 19 اپریل 2024

ملک کے معروف ترین اداکار بہروز سبزواری کو کوورنا ہو گیا ، اب کہاں ہیں ؟ پریشان کن خبر آ گئی

ملک کے معروف ترین اداکار بہروز سبزواری کو کوورنا ہو گیا ، اب کہاں ہیں ؟ پریشان کن خبر آ گئی
فوٹو : رائٹرز

لاہور (دھرتی نیوز)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تیزی سے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 75 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 2829 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ، تاہم اب ایک اور پریشان کن خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان کے معروف ترین اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں ۔

دھرتی نیوز کی رپورٹ  کے مطابق پاکستان کے نامور اداکار بہروز سبزواری میں کورونا وائرس کی تصدیق تشخیص ہوئی ہے اور وہ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔بہروز سبزواری نے بتایا کہ وہ اس وقت ضیاالدین ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج ہیں۔

نامور اداکار نے مزید بتایا کہ وہ اس وقت کافی بہتر محسوس کررہے ہیں اور انہوں نے مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

 دوسری جانب ان کے بیٹے اور اداکار شہروز سبزواری نے بتایا کہ بہروز سبزواری میں 6 روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور وہ اس وقت سے ہسپتال سے زیرِ علاج ہیں۔شہروز سبزواری نے یہ بھی بتایا کہ ان کے والد ٹھیک ہیں، وہ کووڈ وارڈ میں نہیں ہیں لیکن عمر 60 برس سے زائد ہونے کے باعث انہیں نگرانی میں رکھنے کی ضرورت ہے۔اس کے ساتھ ہی اداکار شہروز سبزواری نے مداحوں سے والد کی صحتیابی کی دعا کی درخواست بھی کی۔

خیال رہے کہ بہروز سبزواری سے قبل پاکستان میں شوبز سے وابستہ کئی شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات کم از کم 2 ہفتے جبکہ کچھ ڈیڑھ ماہ بعد صحتیاب ہوئی تھیں۔

کورونا کے باعث پاکستان میں 2 اداکاروں کی موت بھی ہوچکی ہے، جن میں 9 ستمبر کو فلم اور ڈراموں کے سینئر اداکار مرزا شاہی اور 21 مئی کو سندھی و اردو اسٹیج ڈراموں و ٹی وی کے اداکار صغیر الہٰی کھچی چل بسے تھے۔

Facebook Comments