جمعرات 28 مارچ 2024

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں کیا حالات ہیں؟جانئے

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں کیا حالات ہیں؟جانئے
فوٹو : رائٹرز

کراچی (دھرتی نیوز)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیاہے جبکہ آج سٹاک مارکیٹ میں بھ مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 64 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 59 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 46 پیسے پر بند ہو گیاہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ تا رہاہے،سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 665 پوائنٹس پر تھا تاہم اب تک اس میں 362 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے اور انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر تے ہوئے 42 ہزار 27 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔

Facebook Comments