جمعہ 26 اپریل 2024

گوجرانوالہ میں 16 سالہ معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی

گوجرانوالہ میں 16 سالہ معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی
فوٹو : رائٹرز

گوجرانوالہ:(دھرتی نیوز) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 16 سالہ معذور لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

دھرتی نیوز کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے ہجویری ٹاؤن میں 16 سالہ معذور لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے تحصیل اسپتال کامونکی منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، لڑکی کے ورثا کی تلاش جاری ہے، ڈی ایس پی عامر ملک کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد زیادتی کی تصدیق ہوگی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شیخوپورہ میں نامعلوم افراد نے طالبہ کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور پھر اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شیخورہ کے قریب سے اغوا اور زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ 17 نومبر کو پنجاب کے ضلع سرگودھا میں سفاکیت کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا، جہاں بااثر زمیندار نے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد آٹھ سالہ بچی کو قتل کردیا تھا۔

Facebook Comments