بدہ 24 اپریل 2024

بلین ٹری منصوبہ، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وزیر اعظم میدان میں آگئے، اہم ہدایات جاری کردیں

بلین ٹری منصوبہ، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وزیر اعظم میدان میں آگئے، اہم ہدایات جاری کردیں
فوٹو : رائٹرز

گلگت(دھرتی نیوز) وزیر اعظم  عمران خان نے اپنے معاون خصوصی  ملک امین اسلم کو سپریم کورٹ کو بلین ٹری منصوبوں سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

 دھرتی نیوز کے مطابق  بلین ٹری سونامی منصوبوں سے متعلق عدالت عظمیٰ کے احکامات پر حکومت متحرک ہوگئی ہے۔وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی امین اسلم نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران ان سے بلین ٹری منصوبے سے متعلق مشاورت ہوئی۔

وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کو بلین ٹری منصوبے سے متعلق پوری تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بلین ٹری کے تمام منصوبوں  کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

پاکستانیوں کی اکثریت وزیراعظم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ، 96 فیصد مہنگائی سے پریشان ، تازہ سروے دیکھ کر حکومت کے بھی ہوش اڑ جائیں گے 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدالیہ کو نئی نسل کی فکر ہے،جو انتہائی خوش آئند ہے۔ عدالت عظمٰی کی ہدایات کی روشنی میں بلین ٹری منصوبہ زیادہ بہتر ہوگا۔

Facebook Comments