جمعرات 28 مارچ 2024

سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، خطرناک دہشت گرد گرفتار

سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، خطرناک دہشت گرد گرفتار
فوٹو : رائٹرز

پشاور(دھرتی نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے چارسدہ میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔دہشت گرد سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا ۔

دھرتی نیوز کے مطابق چارسدہ پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مبینہ خطرناک دہشت گرد ذاکر عرف یاسر کو تھانہ سروکلے کی حدود سے گرفتار کیا۔

ایس پی درویش خان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کے قبضہ سے دو دستی بم اور ایک ایس ایم جی برآمد کی گئی۔

ایس پی چارسدہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کے خلاف سی ٹی ڈی مردان میں دہشت گردی کے 7 سے زائد مختلف مقدمات درج تھے جبکہ دوران تفتیش دہشت گرد نے 21 تخریبی کاروائیوں میں حصہ لینے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

 ایس پی درویش خان کے مطابق گرفتار دہشت گرد ایف سی قلعہ، تنگی کچہری اور غلنئی خود کش حملوں میں ملوث تھا۔

Facebook Comments