جمعہ 19 اپریل 2024

“اسحاق ڈار کے انٹرویو کےبعد نوازشریف کی لندن میں رہائش مشکل ہوگئی” سینئر صحافی نے بڑا دعوی کر دیا

“اسحاق ڈار کے انٹرویو کےبعد نوازشریف کی لندن میں رہائش مشکل ہوگئی” سینئر صحافی نے بڑا دعوی کر دیا
فوٹو : رائٹرز

لاہور(دھرتی نیوز) سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے دعوی کیا ہے کہ نوازشریف کے لیے مزید بری خبریں سامنے آرہی ہیں۔

اسحاق ڈار کے بی بی سی کو انٹرویو کے بعد ان کی لندن میں رہائش مشکل ہوجائے گی۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف  کے لیے مزید بری خبریں سامنے آئیں گی اور ان کی مشکلات بڑھیں گی ،اسلام ہائیکورٹ نے نواز شریف کو مفرور اشتہاری کنفرم کردیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سزاکے خلاف عدالتی جنگ جیتنا ناممکن ہے اورنیب کیس میں بریت بھی ناکارہ ہوجائے گی جبکہ سپریم کورٹ پہلے ہی سیاست سے تاحیات نااہل کر چکی ہے۔ 

 کامران خان نے دعوی کیا کہ اسحاق ڈار کے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی ) کے پروگرام  “ہارڈٹاک” میں اسحاق ڈار کے انٹرویو سے لگ رہا ہے کہ اب ان کی لندن میں رہائش بھی آسان نہ ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسحاق ڈار سے بی بی سی کے پروگرام میں انتہائی تلخ سوالات پوچھے گئے جس پر وہ کوئی تسلی بخش جوابات نہ دے سکے اور اگر مگر کرتے رہے۔

سوشل میڈیا پر پروگرام کا کلپ وائرل ہو چکا ہے اور مسلم لیگ ن کو اسحاق ڈار کے اس انٹرویو کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔

Facebook Comments