جمعرات 25 اپریل 2024

تحریک انصاف حکومت کی بڑی کامیابی، برآمدات کا 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

تحریک انصاف حکومت کی بڑی کامیابی، برآمدات کا 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد (دھرتی نیوز) پاکستانی برآمدات نے رواں ماہ دو ارب ڈالر کا ٹارگٹ حاصل کرلیا، رواں ماہ پاکستان کی برآمدات دو ارب 15  کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا ہے کہ رواں سال نومبر میں برآمدات دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں اور دو ارب 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں۔

2018 میں اسی عرصے کے دوران برآمدات ایک ارب 83 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ، نومبر2017 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 96 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز اورنومبر 2016 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 75 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا۔

پاکستانیوں کی اکثریت وزیراعظم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ، 96 فیصد مہنگائی سے پریشان ، تازہ سروے دیکھ کر حکومت کے بھی ہوش اڑ جائیں گے 

انہوں نے کہا کہ نومبر 2015 میں برآمدات ایک ارب 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز  رہیں۔

2014 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 95 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز، 2013 میں ایک ارب 79 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز، 2012 میں ایک ارب 89 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھیں۔

عبدالرزاق داؤد کے مطابق نومبر 2011 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 55 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھا ۔

انھوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ برآمدات میں اضافے کا یہ رحجان جاری رہے گا۔

Facebook Comments