جمعہ 29 مارچ 2024

حکومت نے شہر قائد کی ترقی کےلیے 739ارب کے منصوبوں کاپلان تیار کر لیا

حکومت نے شہر قائد کی ترقی کےلیے 739ارب کے منصوبوں کاپلان تیار کر لیا
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد(دھرتی نیوز) تبدیلی سرکار نے معاشی مرکز کے لیے بڑا فیصلہ کر دیا۔ شہر قائد کی بہتری کےلیے ٹرانسفارمیشن پلان تیار کر لیا گیا ہے جس کی دستاویزات جاری کر دی گئیں۔

دھرتی نیوز کے مطابق وفاق کی جانب سے ملک کےمعاشی مرکزکی بہتری کیلئےکراچی ٹرانسفارمیشن پلان تیارکیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق 3 سال میں کراچی میں 739ارب روپےکےمنصوبےشروع ہوں گے،پلان کےلیےعالمی مالیاتی اداروں سےفنڈنگ لینےکی تجویزدی گئی ہے ۔

دستاویزات کےمطابق سپریم کورٹ فنڈاستعمال کرنےکے لیے عدالت عظمیٰ کودرخواست دی جائےگی۔ 

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے این ڈی ایم اے 7ارب روپےدےگا۔ نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی بےگھرافرادکیلئےفلیٹس تعمیرکرےگی۔ ندی نالوں پرتجاوزات کاخاتمہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔ 

 نجیب ہارون کی صدارت میں پلان پرعملدرآمدکاجائزہ لینےکے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو پلان پر عملدرآمد اور منصوبوں کا جائزہ لے گی۔

Facebook Comments