جمعرات 18 اپریل 2024

“چینی کی قیمت 20دنوں میں 20روپے فی کلو کم ہوئی” وزیراعظم کا بڑا دعوی

“چینی کی قیمت 20دنوں میں 20روپے فی کلو کم ہوئی” وزیراعظم کا بڑا دعوی
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر مداخلت کی وجہ سے چینی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں دعوی کیا ہے کہ کہ حکومت کی موثر مداخلت کی وجہ سے ، چینی کی قیمت میں پچھلے 20دنوں میں 20 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی ہے۔ 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کنٹرول نرخوں پر درآمد چینی کی تقسیم اور کرشنگ سیزن کا بروقت آغاز بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صوبوں سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کو مناسب اور گنے کی قیمت کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ 

 خیال رہے کہ ملک میں شوگر بحران کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہو گیا تھا جس پر وزیراعظم نے نوٹس بھی لیا تھا اور انہوں نے اب دعوی کیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں پچھلے 20دنوں میں 20 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے اور کسانوں کو بروقت گنے کی قیمت کی ادئیگی  بروقت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook Comments