جمعرات 25 اپریل 2024

مشیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے

مشیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد(دھرتی نیوز) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے،اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ کاٹن پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی۔ 

دھرتی نیوز کے مطابق مشیر خزانہ کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں کاٹن کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دےدی گئی، کاٹن یارن کی درآمدپر 5 فیصدریگولیٹری ڈیوٹی عائدتھی۔

اجلاس میں ایف بی آرکووزارت تجارت سےنئی رجسٹریشن کی اجازت دے دی۔ نیشنل ہائی وےکےقرض معافی کے معاملے پر ذیلی کمیٹی بنانے  کی تجویز دی گئی ہے۔ کمیٹی وزیرپلاننگ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔ ذیلی کمیٹی ایک ماہ میں قابل عمل تجاویز پیش کرےگی۔

 ای سی سی اجلاس میں پاکستان سٹیل کے لیےگیس واجبات کی ادائیگی کے لیےفنڈزکی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ سوئی سدرن کوبیناری سے 9.5اور 10ملین مکعب فٹ گیس فراہمی کی بھی منظوری دے دی گئی۔

Facebook Comments