منگل 16 اپریل 2024

سائیکل کے ہینڈل اور بریک کے بغیر 34 روزمیں ساڑھے تین ہزار کلومیٹر کا سفر، پاکستانی ایتھلیٹ کا انوکھا ریکارڈ

سائیکل کے ہینڈل اور بریک کے بغیر 34 روزمیں ساڑھے تین ہزار کلومیٹر کا سفر، پاکستانی ایتھلیٹ کا انوکھا ریکارڈ
فوٹو : رائٹرز

کوئٹہ (دھرتی نیوز) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری نے حیران کن ریکارڈ قائم کردیا۔

شہری نے 34 روز میں سائیکل پر 3 ہزار 467 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔ اس سفر میں اس کی سائیکل میں نہ تو ہینڈل تھا اور نہ ہی بریک تھی۔

دھرتی نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی سے تعلق رکھنے والے عطاء اللہ بلوچ نے 34 روز تک بنا ہینڈل اور بریک کی سائیکل چلائی اور 3 ہزار 467 کلومیٹر کا سفر طے کرکے اسلام آباد پہنچ گئے۔

اپنے سفر کے دوران وہ مختلف شہروں اور دیہاتوں سے گزرے۔

عطاءاللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہونے کے لیے پر عزم ہیں۔

ان کی سائکلنگ کا مقصد امن اور محبت کو پھیلانا ہے وہ دنیا بھر میں گھوم کر پاکستان کا مسلم اور پر امن ملک کے طور پر تعارف پیش کرنا چاہتے ہیں۔

Facebook Comments