منگل 23 اپریل 2024

والدہ کے انتقال کے بعد نواز شریف کا پہلا پیغام سامنے آگیا

والدہ کے انتقال کے بعد نواز شریف کا پہلا پیغام سامنے آگیا
فوٹو : رائٹرز

لندن (دھرتی نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغامات بھیجنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہماری والدہ محترمہ کے انتقال پر مجھے پاکستان اور بیرونِ پاکستان سے لاتعداد تعزیتی پیغامات موصول ہوئے۔

میں دل کی گہرائی سے ان تمام خواتین و حضرات کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمارے غم میں شرکت کی اور ہماری والدہ محترمہ کے لئیے دعائے مغفرت فرمائی۔

نواز شریف نے مزید کہا میں ان سب کے لئیے دعا گو ہوں کہ اللہ ان پر رحمتوں اور برکتوں کا سایہ قائم رکھے اور دنیا سے رخصت ہو جانے والے اُن کے پیاروں کی مغفرت فرمائے۔

Facebook Comments